ملتان کے علاقے شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ اس نے سوچا 9 مئی کو افواج پاکستان کو جھکالے گا مگر چال الٹی پڑگئی، فوج کے خلاف بغاوت کے لیے نکلا تھا اب ان سے بھیک مانگ رہا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا نوازشریف نےایک باربھی کہایہ املاک جلادو؟، جوملک بناتاہوں وہ ملک جلاسکتا ہے؟ درد تو اسی کو ہوگاجو اس مٹی کا بیٹا ہے،جس نےایک ایک اینٹ سےملک تعمیر کیا اسی کو ملک کا درد ہوگا، بڑی دفعہ ظلم کا سامنا کیا لیکن جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب نہیں دی، ہمیشہ جمہوری جدوجہد سے انتقام کا سامنا کیا۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کرنل شیرخان کے بھائی نےکہا یادگار ہمارااثاثہ تھی اسے بھی جلادیا، جنہوں نے شہداءکی بے حرمتی کی کیاوہ کسی رحم کے مستحق ہیں؟ شہداء کی توہین کرنے والے سن لیں قوم آخر تک تمہارا پیچھا کرے گی، یہ قوم شہداء کی تذلیل کرنے والوں چین سے نہیں رہنے دے گی، منصوبے کا ماسٹر مائنڈ زمان پارک میں چھپ کربیٹھا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ماسٹرمائنڈ کہتا ہے کارکنوں نے کردیا ہوگا مجھے نہیں پتا، لیڈر اپنے سینوں پر مشکلات سہتے ہیں کارکنوں پر آنچ نہیں آنے دیتے، کہتا ہے اس ملک میں میرے بچوں کا مستقبل محفوظ نہیں ہے، اس ملک کوغیر محفوظ بنانے والے سب سے بڑے فتنہ تم خود ہو، تکلیفیں میری قوم کیلئے، اپنے بچے محفوظ جگہ پر رکھے ہیں۔