0

فواد کا سواد ختم، فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی واقعات کی مذمت کرچکا ہوں، میں نے سیاست سے کچھ وقت کے لیے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور عمران خان سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔

‏خیال رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ اس سے قبل شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی، عامر کیانی اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے بھی عمران خان سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان پر سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے جبکہ انہوں نے آج صبح دعویٰ کیا کہ رہنماؤں کی کنپٹی پر بندوق رکھ کر وفاداری تبدیل کروائی جارہی ہے۔