اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتا ہوں اور میں فی الحال سیاست سے الگ ہورہا ہوں۔
Ref. My earlier statement where I unequivocally condemned 9th May incidents, I have decided to take a break from politics, therefore, I have resigned from party position and parting ways from Imran Khan
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 24, 2023
انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے چکا اور عمران خان سے راہیں جدا کرلی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھاکہ بطور ترجمان پی ٹی آئی سمجھتا ہوں 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل شرم تھے، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور اسی نکتہ نظرکوسامنے رکھ کرہمیں اپنی پالیسیاں بنانی چاہیے۔
اس کے بعد فواد کی اہلیہ حبا چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین سے شکوہ کیا تھاکہ عمران خان، آپ فواد چوہدری، ملیکہ بخاری، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے نام لکھنا بھول گئے؟