برمنگھم(عمران بشیر)سابق وفاقی وزیر رہنما پاکستان تحریک انصاف کے مسلم لیگ ن سے رابطے، مسلم لیگ ن نے جواب دے دیا۔ معروف تجزیہ نگار حبیب اکرم نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا فواد چوہدری کی مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی خواہش تھی جس دن وہ عدالت میں خود کو محصور کئے ہوئے تھے۔ مسلم لیگ ن میں جانے کے لیے پیغام بھیجا مسلم لیگ ن نے کمیٹی بنا کر یہ معاملہ ان کے سامنے رکھا جس نے لندن نواز شریف سے رابطہ کیا جس پر مریم صفدر سے رائے لینے کا کہا گیا۔جس پر اس مسئلہ پر کوئی جواب نا دیا گیا۔ جس سے اشارہ دیا گیا ہم آپ کو لینے کو تیار نہیں ہیں۔ حبیب اکرم کے مطابق فواد چوہدری کی مسلم لیگ میں ن جانے کی خواہش تھی جو پوری نا ہو سکی۔یاد رہے کہ ویب سائٹ” وی نیوز” نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری کی پی ٹی آئی کے باغی سابق رہنما فیصل واوڈا سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی تھی جو 1 گھنٹے تک جاری رہی۔ اس ملاقات کے بعد ہی یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید فواد چوہدری تحریک انصاف کا حصہ نہ رہیں۔ اس ملاقات کے بعد فیصل واوڈا ، فواد چوہدری کو لے کر ایک اہم شخصیت کے ساتھ ملاقات کے لیے روانہ ہو ئے تھے۔
0