0

فواد چوہدری کا جہانگیر ترین سے رابطے کی خبروں پر بیان سامنے آگیا

فواد چوہدری
حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والے فواد چوہدری کا جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطے کی خبروں پر بیان سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد جوہدری نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ سیاست سے بریک لے رہا ہوں۔

سابق پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

واضح رہے اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ  فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں