جہلم(عمران بشیر) سیاست سے علحیدگی کا اعلان کرنے والے پی ٹی آئی کے سابق مرکزی رہنما فوادچوہدری سیاست میںپھر محترک ،شاہ محمودقریشی کو توڑنے کا ٹاسک دے دیاگیا. سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری سیاست سے علحیدگی اختیارکرنےکے باوجودتین گھنٹے پابند سلاسل وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی .جیل کے باہر پریس کانفرنس بھی کی.سیاست سے علحیدگی کا اعلان کرنے والے فوادچوہدری کی دوبارہ سیاست میں چھلانگ لگانے پر سوال اٹھائے جارہے ہیں.فوادچوہدری کو ٹاسک دیاگیا ہے کہ وہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی کو تحریک انصاف سے توڑکر جہانگیر ترین کے دھڑے میں شامل کریں.ماضی میں شاہ محمودقریشی اورجہانگیر ترین کی مخالفت دونوںکو قریب لانے میںسب سے بڑی رکاوٹ سمجھی جا رہی ہے.فوادچوہدری کی یہ کوشش ناکام ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی چینل کے سنیئرصحافی حامد مئیر نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگوکے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا فوادچوہدری سے ملاقات کی تردید اکثر رہنماؤں نے کی ہے .
0