0

فضل الرحمان نے وفاقی وزرا کی سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نا کرنے کی اپیل مسترد کردی

فضل الرحمان
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا نے مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل کی۔

مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نا کرنے کی اپیل کو مسترد کردیا۔

اس حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے لہٰذا وفاقی حکومت چاہتی ہے پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔

وفاقی وزرا کی اپیل پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم اعلان کرچکے ہیں فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا، ملک بھرسےقافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکے۔

انہوں نے کہا کہ کارکن پر امن ہیں اور پر امن احتجاج ہوگا، ہمارے کارکن ایک گملہ یا پودا بھی نہیں توڑیں گے۔