پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے بھی پارٹی اور عمران خان سے راہیں جدا کرلیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ 9 مئی کے افسوس ناک واقعے کے بعد ہم اپنے گھروں سے دور رہے۔
فرخ حبیب نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج سے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ حالات کے تسلسل اور جذبات کی وجہ سے ہم بہت آگے نکل گئے تھے، پرامن سیاست کے بجائے تشدد کا راستہ اختیار کیا گیا، نوجوانوں کے ذہنوں میں بٹھایا گیا کہ ادارے ہمارے خلاف ہیں۔
دوسری جانب لاہور کی عدالت نے آج ہی فرخ حبیب کی بازیابی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔