جہلم۔(جرار حسین میر سے)غیر رسمی طریقہ تعلیم سے پسماندہ طبقات کے بچوں کو علم کی دولت سے سیراب کیا جارہا ہے مزدور بچوں کیلئے مخصوص اوقات میں تعلیمی اداروں کا قیام بلاشبہ بڑا کارنامہ ہے جس پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کوسراہتے ہیں معاشی طور پر کمزور بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنائیں گے یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے عالمی یوم لٹریسی پر ضلع جہلم میں خصوصی تقریب کے دوران کہی، تقریب محکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔ مہمانان خصوصی ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی، عالمی شہرت یافتہ سکالر بابا عرفان الحق، ڈی او ایجوکیشن رانا جاوید، سماجی کارکن فرحت کمال اور دیگر تھے، تقریب میں ضلع جہلم میں نان فارمل ایجوکیشن بارے ڈی او لٹریسی مس میمونہ نے سپاس نامہ پیش کیا اور بتایا کہ ضلع جہلم میں نو ہزار سے زائد لیبر چائلڈ کو نان فارمل طریقے سے تعلیم دی جارہی ہے جس میں مزدور بچوں کو چند گھنٹے کے دوران تعلیم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنا روزگار بھی جاری رکھ سکیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ سکالر بابا عرفان الحق نے کہا کہ غریب خاندانوں کے بچے جو تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں ان کیلئے غیر رسمی طریقہ تعلیم انتہائی مفید ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کے صاحب حیثیت افراد ان بچوں کی تعلیمی ضروریات کیلئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے اس موقع پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ جہلم کیلئے دو لاکھ روپے عطیہ پیش کیا۔عالمی یوم لٹریسی کے حوالے سے نان فارمل سکولوں کے بچوں نے ٹیبلو پیش کئے۔ تقریب سے ڈی او ایجوکیشن رانا جاوید، قانون دان امجد فاروق گوندل، صدر بار فدا حسین ساہی او ر دیگر نے خطاب کیا تقریب کے آخر میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بہترین کارکردگی پر طلبا، اساتذہ اور سماجی شخصیات کو ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے انعامات اور شیلڈز سے نوازا۔
0