حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈ کے بناسپتی گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈ کےبناسپتی گھی کی قیمت585روپے سےکم ہوکر517روپےفی کلوہوگئی،بناسپتی گھی کی فی کلوقیمت میں بھی68روپے تک کمی کی گئی ہے۔
اسی طرح ایک لیٹرکوکنگ آئل کی قیمت610روپےسےکم ہوکر517روپےہوگئی،یوٹیلٹی اسٹورزپرکوکنگ آئل93روپےفی لیٹرتک سستا ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل اوربناسپتی گھی کی قیمتوں میں کمی کااطلاق فوری ہوگا۔