0

عوام کو سستا اور معیاری انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے کھلی کچہری لگائی جاتی ہے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

جہلم (جرار حسین میر سے) عوام کو سستا اور معیاری انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے کھلی کچہری لگائی جاتی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کھلی کچہری میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی اپنے چھوٹے بڑے مسائل سے ڈی پی او جہلم کو اگاہ کیا جن پر فوری کارروائی کے احکامات صادر کرتے ہوئے موقع پر ہی انکے حل کے احکامات جاری کیے۔پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہترین بنانا جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں.اگر کسی بھی شخص کو مقامی پولیس کے رویہ یا تفتیش پر اعتراض ہو تو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر فوری انصاف عوام کی دہلیز پر فراہم کیا جارہا ہے، اس سلسلہ میں پولیس خدمت مراکز کا قیام، پولیس تحفظ مراکز کا قیام، میثاق سنٹرز، مصالحتی کونسلز کا قیام اور تھانہ جات کی بطور سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن اپ گریڈیشن شامل ہے جہاں پر 24/7 سروس میں سہولیات عوام کو پہنچائی جا رہی ہیں کھلی کچہریوں کا مقصد تیز ترین انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے، عوام الناس اپنے مسائل لیکر بلا جھجک کھلی کچہریوں میں پہنچیں جہاں انکے مسائل موقع پر حل کیے اس کے بعد ناصرمحمود باجوہ نےچوکی سٹی دینہ کا وزٹ دوران وزٹ ڈی پی او جہلم نے چوکی سٹی دینہ کی بلڈنگ،SIPs پروٹوکول،فرنٹ ڈیسک، محرر آفس کا جائزہ لیا۔سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے. انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائےعدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کےلئےمربوط حکمت عملی اپنانےاور اشتہاری مجرمان کےریڈ نوٹسزجاری کروانے کے احکامات،جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے کرائم پاکٹس میں موثر پٹرولنگ کی جائے،تھانہ جات میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور بہترین سہولیات فراہم کریں پولیس کی کارکردگی جانچنے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل جاننے کےلئے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا