جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ عوام میاں محمد نواز شریف کی واپسی کو اچھے د نوں کی واپسی سے تعبیر کرتے ہیں ایک ہی لیڈر ہے جو وطن عزیز کو در پیش مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، 21 اکتوبر کا دن خوشحالی ترقی اور عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہوگا۔ ہفتہ کے روز مسلم لیگ (ن) کا سابق وزیر اعظم کی 21 اکتوبر کی آمد کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنے آبائی علاقہ بدلوٹ چوک میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، لیگی رہنماء بلال اظہر کیانی نے کہا کہ 21 اکتوبر کومیاں محمد نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، 21 اکتوبر کا دن خوشحالی، ترقی اور عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی واپسی کو اچھے دنوں کی واپسی سے تعبیر کرتے ہیں، 21 اکتوبر کو عوام نواز شریف سے محبت کا ایک مرتبہ پھر بھرپور اظہار کریں گے، عوام پہلے بھی تین مرتبہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ووٹ کے ذریعے وزیر اعظم منتخب کر چکے ہیں۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اس وقت ایک ہی لیڈر ہے،جو ملک کو در پیش مشکلات سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، پہلے بھی ہمیشہ انہوں نے ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی ملک سے مہنگائی، غربت،لوڈشیڈنگ اور بے شمار مشکلات سے نجات دلائی اور آمدہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد ملک کو معاشی طور پر بہتر کریں گئے وطن عزیز کو جتنے مسائل کا سامنا ہے،میاں محمد نواز شریف مسائل سے نجات دلائیں گئے،کارنر میٹنگ جلسے میں تبدیل ہوگئی،سینکڑوں کی تعداد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز نے شرکت کی،کارنر میٹنگ کو کامیاب بنانے کے لیے گھوڑوں کا ڈانس جبکہ نوجوان علاقائی رقص کرتے رہے،کارنر میٹنگ سے سابق ایم پی اے چوہدری محمد سعید،سابق چیئرمین راجہ مبارک کیانی،سابق چیئرمین راجہ افراسیاب،سابق چیئرمین بلدیہ مرزا راشد ندیم نے بھی کارکنوں سے خطاب کیا۔
0