سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی امریکی کانگریس کی خاتون میکسین مور واٹرز کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔
عمران خان نے میکسین مور واٹرز سے کہا کہ 99 فیصد پاکستان میرے ساتھ ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مجھے گولیاں ماری گئیں۔
Breaking News :
Leak audio of Imran Khan with American congresswomen Maxian Moore Water pic.twitter.com/4CFSUsnHij
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) May 20, 2023
عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت معاشی اعتبارسےبہت بہتر کام کر رہی تھی، پاکستان کی کسی جمہوری جماعت کےخلاف تاریخ میں اتنا کریک ڈاؤن نہیں ہوا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم صرف قانون کی حکمرانی اور آئین کی سربلندی چاہتے ہیں، انسانی حقوق کے لئے اور قانون کی حکمرانی کے لئے آپ آواز اٹھائیں۔