0

عمران خان کے اپنے گناہ اور زیادتیاں اس کا پیچھا کر رہی ہیں: مریم نواز

مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان انتہائی ذہنی بگاڑ کا شکار ہیں۔ عمران خان کے اپنے گناہ اور زیادتیاں اس کا پیچھا کر رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان آج نواز شریف کے خلاف غلط کھیل کا اعتراف کر رہا ہے۔ نہ میں اور نہ نواز شریف انتقام پر یقین رکھتے ہیں۔

ن لیگی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم قدرت کے انتقام پر یقین رکھتے ہیں اور اب ہم وہی دیکھ رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا کہ شہید کا لہو ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں