پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو کوئی ایسی چیز دی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کا ذہنی توازن متاثر ہونے کا خطرہ ہے اور ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں قاسم خان سوری نے کہا کہ قریبی ذرائع کے مطابق عمران خان کو ایک چھوٹے کمرے میں بند کر کے کسی زہریلی چیز کا سپرے کیا گیا ہے، جس کی بو ان کے دماغ پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی طبیعت خراب ہے اور ان کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
پی ٹی آئی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کا شفاف طبی معائنہ ڈاکٹر عاصم یوسف کی نگرانی میں کروایا جائے اور ان کی صحت کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کا اس وقت اپنے خاندان سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے اور انہیں ضروری طبی سہولتیں بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ ان کی خیریت کے بارے میں کوئی ٹھوس اور قابل اعتماد معلومات نہیں مل رہی ہیں۔ عمران خان کی “تنہائی” کے سبب انسانی حقوق کے حوالے سے سنجیدہ تحفظات پیدا ہو گئے ہیں۔
The post عمران خان کو کوئی ایسی چیز دی گئی جس سے انکا ذہنی توازن بگڑنے کا خطرہ ہے، سینئر رہنماکا الزام appeared first on ABN News.