0

عمران خان کو کارکنان کی نہیں، اپنی اور اپنی اہلیہ کی فکرہے: ایمان مزاری

ایمان مزاری
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے اپنی ماں کی گرفتاری پر عمران خان کے رویے کی شدید الفاظ میں تنقید کی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ایمان مزاری نے شکوہ کیا کہ والدہ کی گرفتاری کے پانچ یا چھ دن بعد عمران خان نے گرفتاری کے خلاف میری والدہ کے حق میں بیان دیا۔ اس وقت عمران خان کو صرف اپنی اور اپنی اہلیہ کی پڑی ہوئی ہے۔

ایمان مزاری نے کہا کہ میری والدہ شیریں مزاری نے تحریک انصاف کے لیے بڑی جدوجہد کی اور اپنا وقت دیا لیکن جب وہ گرفتار ہوئیں تو قیادت نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔