عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کو تحریری جواب جمع کروا دیا عمران خان نے 5 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا ہے۔
جواب میں عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے بنایا گیا کیس غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ نیب کا کیس کو انکوائری سے انویسٹی گیشن میں بدلنا سیاسی کیس ہے نیب نے جو موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے مارچ میں جاری نوٹس کا جواب نہیں دیا اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے جھوٹ پر مبنی ہے۔
عمران خان موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے توشہ خانہ کیس میں بھی جس انداز سے نوٹس جاری کیا وہ طریقہ کار اس نوٹس میں اپنایا گیا ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ نیب کا یہ کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ عمران خان کو فراہم کی گئی وہ بھی آدھا سچ ہے۔