عمران خان نے تمام رہنماؤں کو گرفتاری سے بچنے کی ہدایت جاری کردیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک پارٹی کے معاملات ٹھیک نہیں ہوتے آپ وطن واپس نہ آئیں۔ پاکستان واپس آنے کی صورت میں آپ کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف سے بیرون ملک مقیم رہنماؤں کا رابطہ ہوا جس میں عمران خان نےانھیں پاکستان آنے سے روک دیا۔ عمران خان نے تحریک انصاف کے اوورسیز رہنما مخدوم طارق. زلفی بخاری اور شہباز گل سمیت دیگر کو دو ہفتے کے لیے واپس نہ آنے کی ہدایت جاری کردیں۔
تفضیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک پارٹی کے معاملات ٹھیک نہیں ہوتے آپ وطن واپس نہ آئیں۔ پاکستان واپس آنے کی صورت میں آپ کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ عمران خان کا گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ قیادت کی جانب سے حکم ملتے ہی تمام رہنما وطن واپس آئیں گے ۔
خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف مخدوم طارق اور شہباز گل نے بھی رواں ہفتے واپسی کا اعلان کر رکھا تھا۔