0

عمران خان نے اداروں پر حملے کرکے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی: خرم دستگیر

خرم دستگیر
وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فوج پر حملے کرکے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی۔

ایک بیان میں خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ عمران دنیا کو پیغام دے رہاتھا پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی تجربات کے جواب میں ایٹمی صلاحیت کا ثبوت دیا،نواز شریف نے ہندوستان کے 5کے جواب میں6دھماکئے کئے، ہندوستان جہاز تو بھیج سکتا ہے مگر بڑاحملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

خرم دستگیر کا مزید کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم غیرت مند ہے، ہندوستان کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں