راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عدالت نےجو حکم دیا ہے اس کی پاسداری کریں گے، ایمرجنسی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، جب عدالتیں دیکھ کرخوشی کا اظہار کریں تو ایسے فیصلوں کی امید ہوتی ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدلیہ کی طرف سے سہولت مل رہی ہے،انہیں ویلکم کیا جارہا ہے، سہولت کاری کے نئے ذرائع ایجاد ہورہے ہیں۔ یہ سہولت کاری صرف اس لاڈلے کیلئے نہیں اب سب کیلئے ہوگی، اگرکل کی سہولت کاری نہ ہوتی تو ہم2سے3 دن میں صورتحال کو کنٹرول کرلیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ایک ملزم کیخلاف مقدمات درج ہیں اوردرج کئےبھی جارہے ہیں، واقعات میں دفاعی تنصیبات اورلوگوں کےگھروں پرحملےکارجحان سامنےآیا، دفاعی تنصیبات اورگھروں پرحملوں کی تمام ویڈیوز موجود ہیں۔ اگرجواز بنتاہو تو عمران خان کو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تحفظ کے لئے حفاظتی بندوبست کیا جارہا ہے، عمران خان کی ایما پر دفاعی تنصیبات کو آگ لگائی ، صدرعلوی ملک کےآئینی سربراہ ہوکرپولیس ریسٹ ہاؤس پہنچ جاتےہیں۔ صدرعارف علوی نے صدارت کے منصب کی مٹی پلید کردی۔