0

علی محمد خان اور شہریار آفریدی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پی ٹی آئی رہنماشہریار آفریدی اور علی محمدخان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان اور شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علی محمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں خیبرپختونخوا پولیس نے گرفتار کیا۔

قبل ازیں علی محمد خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کیا گیا تھا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق علی محمد خان کو نظری بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا تھا۔

واضح رہے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہریار آفریدی کی نظر بندی کے آرڈر جاری کردیے ہیں۔

پولیس شہریار آفریدی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئی۔

اس سے قبل جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما کو نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا کیا گیا تھا۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں