0

علیم خان استحکام پاکستان پارٹی کے صدر، عامر کیانی سیکرٹری جنرل مقرر

علیم خان استحکام پاکستان پارٹی کے صدر مقرر
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کو پارٹی کا صدر مقرر کر دیا۔ عامر کیانی استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی کے ترجمان ہوں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے ٹوئٹر پر پارٹی عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین کے مطابق عامر کیانی استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی کے ترجمان ہوں گے۔

واضح رہے استحکام پاکستان پارٹی کا قیام حال ہی میں عمل میں آیا ہے جس میں بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے سابق رہنما شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں