0

عراق میں پاکستانی زائرین کیلئے سہولت مرکز قائم کر رہے ہیں: شرجیل میمن

شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین کربلا جاتیں ہیں، عراق میں پاکستانی زائرین کیلئے سہولت مرکز قائم کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دور ہ عراق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کا دورہ عراق کامیاب رہا،میمن نجف میں پاکستانی سفارتخانہ قائم کیا جارہا ہے۔

واضح رہے وزیر خارجہ نے دورہ عراق کے موقع پر کہا تھا کہ زائرین کے متعلق مفاہمت نامے کا مقصد زائرین کی مقدس مقامات کی زیارت کے لیے قانونی نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ بات باعث مسرت ہے کہ عراق نے نجف میں قونصل خانہ کھولنے کی ہماری درخواست پر اتفاق کیا ہے، یہ مثبت پیش رفت دو طرفہ تعلقات کی رفتار کو مزید بلندیوں تک لے جائے گی۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں