0

عثمان ڈار کا خواجہ آصف کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

عثمان ڈار کا خواجہ آصف کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف میرے گھر اور سیکریٹریٹ پر حملے کی منصوبہ بندی میں براہ راست ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے خواجہ آصف کے احکامات پر ہی میرے گھر اور سیکریٹریٹ پر دھاوا بولا۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ نہیں: خواجہ آصف

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ میرے خلاف ریاستی اور حکومتی مشینری خواجہ آصف کی ایما پر متحرک ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پولیس حملے کے دوران خواتین سے بدسلوکی کی گئی، جس پر عوامی ردعمل آیا تو خواجہ آصف نے ندامت کا ڈرامہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کو 72 گھنٹے گزر گئے اور خواجہ آصف کو اب خیال آیا؟ ہمیں ہمدردی کی ضرورت نہیں قانونی کارروائی کروں گا۔