![منظور وسان](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/b29ba3ef2cee021649b1bc521160e34a_M.jpg)
انہوں نے اپنے ایک بیان میں پیش گوئی کی کہ نگران وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ سیاسی نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 90 روز میں انتخابات ہوئے تو پرانی مردم شماری پرہی ہوں گے، انڈرسٹنڈینگ یہی ہے کہ ہمیں 90 دن کی الیکشن مہم کو ٹارگٹ کر کے فیصلہ کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کی تعیناتی کیلئے مشاورت کا حتمی راؤنڈ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ اتحادی جماعتیں مجوزہ ناموں کا ایک دوسرے کے ساتھ باقاعدہ تبادلہ کریں گی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے 5 سے زائد ناموں پر غور کیا جارہا ہے ،اتحادی جماعتوں کے مجوزہ نام سامنے آنے کے بعد وزیرا عظم اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گے۔