0

ضلع جہلم کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے والی کھلاڑیوں کی ڈپٹی کمشنر جہلم آفس میں آمد

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)ضلع جہلم کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے والی کھلاڑیوں کی آفس ڈپٹی کمشنر جہلم آمد، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی جانب سے کیش انعامات اور شاباش۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ بچے ہمارا فخر اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، تفصیلات کے مطابق جرمنی میں منعقدہ سپیشل بچوں کے عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے سپیشل چلڈرن جہلم کی دو ہونہار کھلاڑیوں سمیت حالیہ نیشنل گمیز میں شاندار پرفارم کرنے والی طالبات اور آفیشلز کو خصوصی طور پر ڈی سی آفس مدعو کیا گیا، جہاں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور چاروں کھلاڑیوں کو کیش انعامات دئیے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آپ سب عالمی سطح پر ملک اور اپنے شہر کا نام روشن کیا ہے جو ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے پوری قوم آپ کی کارکردگی کو سراہتی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹیم کوچ اور آفیشلز کے ساتھ ساتھ ان کے اداروں کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی جانب سے حوصلہ افزائی اور سراہے جانے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔