0

صوبہ جل رہا ہے،امن وامان کی صورتحال خراب ہے،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

پشاور(اے بی این نیوز )گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے نے کہا ہے کہ صوبہ جل رہا ہے،امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔ یکم دسمبرکوسیاسی جماعتوں کاجرگہ لےکرپاراچنارجائیں گے۔
آدھی جماعت سنگجانی پر جلسہ کرنا چاہتی تھی ۔
بشریٰ بی بی ڈی چوک پر دھرنا دینا چاہتی تھی۔ بشریٰ بی بی نے کارکنان سے حلف لیا تھا کہ آخری دم تک کھڑے رہیں گے۔ ہر بار کارکن ہی کیوں گرفتار ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے لیڈر کیوں گرفتار نہیں ہوتے۔
انکوائری کرانی چاہیے کیسے ایک ہی راستے سے تیسری دفعہ یہ لوگ فرار ہوگئے۔ یہ اسلام آباد پولیس کی ناکامی ہے۔ کارکنان کو پتہ نہیں تھا کہ بشریٰ بی بی لائٹ بند کرکے خود بھاگ جائے گی۔
کنٹینر کو آگ کیسے لگی اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف اسلا م آباد احتجاج میں جاں بحق ہو نے والوں کی فہرست منظر عام پر لے آئی،بڑا دعویٰ

The post صوبہ جل رہا ہے،امن وامان کی صورتحال خراب ہے،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی appeared first on ABN News.