0

صوابی میں آج پی ٹی آئی کا پاور شو

صوابی(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج (ہفتہ) کو صوابی میں پاور شو کرے گی۔انتظامیہ کے مطابق صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہیں، 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے، پنڈال میں لائٹس لگائی گئی ہیں، 8 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جائیں گی، جلسے کی سیکیورٹی کے لیے 1400 اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

جلسے سے مرکزی اور صوبائی قائدین کارکنان سے خطاب کریں گے۔ پشاور کے ہر حلقے سے مقامی قیادت کی نگرانی میں قافلے صوابی پہنچیں گے۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آج یوم سیاہ پر صوابی میں بھرپور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہوشیار سیاستدان ہیں، وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے 26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، یہ ان کی سیاست ہے، جہاں بھی ممکن ہوا مولانا کا تعاون لیں گے۔
مزید پڑھیں: ازبکستان نے 7 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر امریکہ کو واپس کردیئے

The post صوابی میں آج پی ٹی آئی کا پاور شو appeared first on ABN News.