0

صدر مملکت،وزیر اعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا پائیدار شراکت داری کومزید مستحکم کرنے کیلئے منتظر ہوں،شہباز شریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )صدر آصف زرداری کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت آصف زرداری کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک امریکا پائیدار شراکت داری کومزید مستحکم کرنے کیلئے ان کیساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔
دونوں عظیم ممالک سالہا سال سے خطے میں امن وخوشحالی کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔ ہم مستقبل میں بھی امن وسلامتی ،خوشحالی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں :امریکہ جلد مضبوط، عظیم اور کامیاب ملک بن جائے گا، غیرقانونی تارکین وطن کو واپسی کا حکم دیتا ہوں، ٹرمپ

The post صدر مملکت،وزیر اعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا پائیدار شراکت داری کومزید مستحکم کرنے کیلئے منتظر ہوں،شہباز شریف appeared first on ABN News.