0

صحت سہولت کارڈ کے چینل پر موجود تمام پرائیوٹ ہسپتالوں کا کلینیکل آڈٹ ہوگا

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم نگران پنجاب حکومت نے صحت سہولت کارڈ کے استعمال میں مبینہ گھپلوں کا معاملہ سامنے آنے پر پرائیویٹ ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا فیصلہ کر لیا۔ کس ہسپتال نے سرکاری انشورنس کمپنی کو کتنا نقصان پہنچایا، آڈٹ میں سامنے آئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت سہولت کارڈ کے چینل پر موجود تمام پرائیوٹ ہسپتالوں کا کلینیکل آڈٹ ہوگا۔ نجی ہسپتالوں کا آڈٹ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے کروایا جائے گا۔سی سیکشن، انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی کرنے والے ہسپتالوں کا خصوصی آڈٹ ہوگا، مریض کے بغیر صحت سہولت کارڈ سے رقم کلیم کرنے والے ہسپتالوں کا بھی آڈٹ کروایا جائیگا۔ صحت سہولت کارڈ کے پینل پر موجود تمام پرائیوٹ ہسپتالوں کا کلینکل آڈٹ ہو گا۔ نجی ہسپتالوں کا آڈٹ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے کروایا جائے گا۔سی سیکشن، انجو گرافی، انجیو پلاسٹی کرنے والے ہسپتالوں کا خصوصی آڈٹ ہوگا۔