جہلم(عمیراحمدراجہ +اسماعیل افتخار)جہلم صحافت کوئی پیشہ نہیں خدمت خلق کا دوسرا نام ہے، صحافت کو لوٹ مار کا ذریعہ بنانے والوں کا راستہ روکا جائیگا۔ اور نیک نیتی سے مظلوموں کی دادرسی کی جائے گی،ظالم کا ہر محاظ پر مقابلہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمو د، چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ صحافت کوئی کاروبار نہیں البتہ بہت سے لوگ چند پیسوں کے بدلے صحافت جیسے مقدس پیشے کو بدنام کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مختلف ناموں سے یوٹیوب چینل، فیس بک، وٹس ایپ گروپس بنا کر سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنا کر اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف ہیں۔ مثبت پہلو سے صحافت کرنے کا مقصد نا پید ہو چکا ہے۔ اصل صحافت کا مطلب لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہوتا ہے، ظالم کے خلاف گھیرا تنگ اور مظلوم کی داد رسی کرنا صحافت ہے۔
0