0

صاحبزادہ پیر محمد مطلوب الرسول للہی ، نقشبندی، مجددی رحمۃ اللہ علیہ کی ذات مبارکہ زہد و تقوی اور عجز و انکساری کا بے مثال نمونہ تھی

پنڈدادنخان ( ملک ظہیرا عوان) آستانہ عالیہ للہ شریف کے خامس حضرت خواجہ الحاج الحافظ صاحبزادہ پیر محمد مطلوب الرسول للہی ، نقشبندی، مجددی رحمۃ اللہ علیہ کی ذات مبارکہ زہد و تقوی اور عجز و انکساری کا بے مثال نمونہ تھی اپ رحمتہ اللہ علیہ سے بے شمار لوگوں نے نسبت نقشبندیہ،مجددیہ میں کمال حاصل کیا اپ نے لوگوں کی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبے بھی شروع کیے جس میں فری ائی کیمپ کا سالانہ انعقاد اور فلٹریشن پلانٹ قابل ذکر ہیں دنیا بھر نے دیکھا کہ اپ علم و عرفان کے نہ صرف ماہ کامل بنے بلکہ افتاب عالم تاب بنے اپ کا مجدد شرف اتنا بلند ہوا کے اطراف عالم کے اولیاء اللہ و صوفیاء کے مخدوم و محبوب بن گئے اپ نے اپنے اسلاف کی روایت کےمطابق تمام معمولات و عبادات،ختم خواجگان، حلقہ مراقبہ میں سا لکین کی باطنی تربیت،لنگر کے انتظامات، دارالعلوم کی تو سیع و ترقی کے علاوہ تبلیغ و اشاعت دین کے لیے نہ صرف ملک کے طول و عرض میں تبلیغی دورے کیے اور دین کی روشنی گھر گھر پہنچائی ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے والد محترم الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول للہی رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حضرت صاحبزادہ محمد تکریم الرسول زیدہ مجدہ اور حضرت صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف زیدہ مجدہ بھی موجود تھے ،اس تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد یوسف نے کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم قاری محمد اکرام نقشبندی اور قاری مظفر للہی اور حافظ حسن للہی نے پیش کیں ،حضرت علامہ محمد سرفراز للہی مصطفوی ،حافظ محمد حسنات للہی ،قاری محمد نوید الحسن چشتی اور دیگر علماء کرام نے خطابات کیے عرس مبارک کی تقریب میں مریدین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی