اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اب بڑے شہروں کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کیٹگری کی سہولت میسر ہوگی۔فاسٹ ٹریک کیٹگری کی سہولت کا دائرہ کار ملک بھر کے مزید 26 شہریوں تک بڑھا دیا گیا۔
اس سے قبل بھی فاسٹ ٹریک کیٹگری کی سہولت 21 شہروں تک بڑھائی گئی تھی۔ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔
اب شہری پاکستان کے 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت پاسپورٹس بنوا سکیں گے،اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے، اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی اور بھکر میں بھی سہولت میسر ہوگی۔
کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد اور ہری پور بھی فہرست میں شامل۔مظفرآباد، میرپور، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ بھی فاسٹ ٹریک کیٹگری کا حصہ بن گئے۔
مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کردی
The post شہریوں کو بروقت پاسپورٹ کی فراہمی کےلئے ڈی جی پاسپورٹس کابڑا اقدام appeared first on ABN News.