0

شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،ر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف

پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں انکو فراموش نہیں کریں گے یوم شہدا ء پولیس پر ڈی ایس پی عمران حیدر، اور ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف نے شہید سب انسپکٹرمحمد ارشد کی قبر پر حاضری وسلامی کے بعد پھولوں کی چادر چڑھائی یوم شہدا ئےپولیس کی مناسبت سے تقریبات کا سلسلہ جاری ھے پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قبر پر پھول چڑھائے ڈی ایس پی عمران حیدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں انکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا سب انسپکٹر محمد ارشد شہید 2019 کو راولپنڈی میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ھو گیے تھے پنجاب پولیس اپنے شہدا کو بھرپور طریقے سے خراج تحسین پیش کر رہی ہے