0

شمالی وزیرستان میں فورسز اور دہشتگردوں میں شدید جھڑپ، تین فوجی جوان شہید

شہداء میں لکی مروت کے صوبیدار اصغر علی اور سپاہی نسیم خان جبکہ ایبٹ آباد کے سپاہی محمد زمان شامل ہیں۔
ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں فورسز اور دہشت گردوں میں شدید جھڑپ کے دوران تین فوجی جوان شہید جبکہ تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ شہداء میں لکی مروت کے صوبیدار اصغر علی اور سپاہی نسیم خان جبکہ ایبٹ آباد کے سپاہی محمد زمان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد جہنم واصل ہوئے اور چار زخمی ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

شہداء میں لکی مروت کے صوبیدار اصغر علی اور سپاہی نسیم خان جبکہ ایبٹ آباد کے سپاہی محمد زمان شامل ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں