0

شدید دھند اور خشک سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث ٹھنڈی، تلی ہوئی یا بھنی اشیا ء سے پرہیز کریں

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر چوہدری فواد مجید نے کہا ہے کہ شدید دھند اور خشک سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث ٹھنڈی، تلی ہوئی یا بھنی اشیا کھانے سے گلا خراب ہو سکتا ہے جو بعد میں کھانسی، نزلہ اور بخار کا باعث بھی بن سکتا ہے لہذا عوام الناس بالخصوص بچوں کو مذکورہ اشیاء سے دور رکھیں، شہری موٹر سائیکل استعمال کرتے وقت سر اور گردن کو ڈھانپ کر رکھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حالیہ سردی کی لہر سے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فواد مجید نے مزید کہا کہ موسم سرما کی شدت سمیت مسلسل خشک سردی، دھند، سموگ ماحولیاتی آلودگی بچوں اور بوڑھوں کیلئے وبال جان ہے جبکہ نوجوان افراد کی بڑی تعداد بھی مختلف موسمی بیماریوں کا شکار ہورہی ہے۔شہریوں کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے۔