اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے شکوے میں وزن ہے پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت کو شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کرنی چاہیے۔
شاہ محمود قریشی سمیت باقی اسیران سے بھی قیادت کو ملنا چاہیے۔
24نومبر کی کال عمران خان نے دی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کال کے بعد مزید وضاحت کی ضرورت نہیں۔ زین قریشی سے پارٹی نے وضاحت مانگی اس نے جواب جمع کرایا۔
زین قریشی کو پارٹی سے نکالا نہیں گیا تھا وضاحت طلب کی گئی تھی۔
پشاور میں ہونے والے اجلاس میں زین قریشی بھی موجود تھے۔ حکومت پر یقین تو دور کی بات ہم تو اس حکومت کو مانتے ہی نہیں۔ یہ لوگ کیا عوام کو پاگل سمجھتے ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیج کا کیا مطلب ہے۔
یہ کیا طریقہ ہے ایک ٹکڑا مختلف جگہ سے دوسرا ٹکڑا کہیں اور سے نکالا گیا۔
مزید پڑھیں :فری لانسرز کے لیے اچھی خبر،پی ٹی اے نے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان کر دیا
The post شاہ محمود قریشی کے شکوے درست،یقین تو دور کی بات ہم تو اس حکومت کوتسلیم ہی نہیں کرتے،شیخ وقاص اکرم appeared first on ABN News.