سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر جاری بیان میں علیم خان نے لکھا کہ محترم قریشی صاحب، عزت ذلت توصرف اللہ کےپاس ہے۔ اللہ کوہی معلوم ہے کہ کون ڈیڈآن ارائیول اور کس کا دی اینڈ ہے۔
محترم قریشی صاحب، عزت ذلت تو صرف میرے اللہ کے پاس ہے اور اسی کو معلوم ہے کہ کون “Dead on Arrival” ہے اور کس کا “The End” ہے۔
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) June 10, 2023
خیال رہے کہ آج لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے جہانگیرترین کی پارٹی کے حوالے سے کہا تھا کہ نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرئیول۔
واضح رہے کہ2 روزقبل پاکستان کی سیاست میں ایک اورسیاسی جماعت کا اضافہ ہوا ،اور سینئر سیاستدان جہانگیرترین گروپ نے نئی سیاسی جماعت ”استحکام پاکستان پارٹی“ کاباضابطہ اعلان کیا۔