0

سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب 135 دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی

سی ٹی ڈی
خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشتگردی نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری فہرست میں 135 دہشتگردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں، دہشتگردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 50 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

فہرست میں شامل 2 دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جب کہ بیشتر دہشتگردوں کا تعلق ضلع ڈی آئی خان سے ہے۔

اسی طرح خیبر، مردان، صوابی اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں