جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 16 اہلکار شہید ہو گئے، جب کہ جوابی کارروائی میں 8 حملہ آور ہلاک کر دیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 20 اور 21 دسمبر کی رات خوارج کے ایک گروپ نے جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور مزاحمت کی اور حملہ آوروں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
دورانِ جھڑپ، 16 سیکیورٹی اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، حملے میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، اور اس طرح کی قربانیاں اس عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔
The post سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 16 اہلکار شہید ، 8 حملہ آور ہلاک کر دیے گئے appeared first on ABN News.