اسلام آباد (اے بی این نیوز )اہم قانون سازی کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج۔ وزیراطلاعات کا کاغذ کے گولے بنا کر پھینکنے کا منفرد انداز۔
اپوزیشن نے اہم بل کی شق وار منظوری کے دوران احتجاج کا طوفان برپا کر دیا۔
ایوان گونج اٹھا، نعرے بازی کی شدت سے ہال میں تلخی کا ماحول پیدا ہوگیا۔ وزیر اطلاعات اعظم نذیر تارڑ نے حیران کن انداز اپناتے ہوئے کاغذ کے گولے بنا کر اپوزیشن کی طرف پھینکنا شروع کر دیے۔
منفرد انداز پر ایوان میں قہقہے اور دلچسپی کا ماحول پیدا ہو گیا، جس نے احتجاجی ہنگامے کو مزید گرما دیا۔ وزیرِ اطلاعات کی اس “گیم” نے ایوان میں ایک مختلف ماحول پیدا کیا۔ ایک طرف اپوزیشن شور مچا رہی تھی تو دوسری طرف حکومتی ارکان قہقہے لگا رہے تھے۔سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی
مزید پڑھیں : اپوزیشن کو ٹائم دیئے بغیر بل بلڈوز کئے گئے،یہی قوانین شہباز شریف اور پی پی کیخلاف استعمال ہو نگے،بیرسٹر گوہر،عمر ایوب
The post سینیٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، وزیر اطلاعات اپوزیشن پر کاغذ کے گولے بنا کر پھینکتے رہے appeared first on ABN News.