0

سینیٹ: الیکشن ایکٹ اور تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور

سینیٹ آف پاکستان
سینیٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا، انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مل گیا۔ سینیٹ نے کہدہ بابر کی جانب سے پیش کئے گئے۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اراکین کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق بل بھی منظور کرلیا۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں ترمیم کی گئی ہے، جس کے بعد عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخیں دینے کا اختیار الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مل گیا۔ ترمیم کے تحت الیکشن کمیشن اب الیکشن پروگرام میں ترمیم کر سکے گا اور نیا الیکشن شیڈول یا نئی الیکشن تاریخ کا اعلان کرسکے گا۔

سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ چاہتے ہیں یہ بل متفقہ طور پر منظور کیا جائے پارلیمنٹ کے اختیارات پارلیمنٹ میں ہی رہیں۔ عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ آئین کہتا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، اگر ہر ادارہ اپنے اپنے طور پر سپریم ہوگا تو نظام نہیں چلے گا۔

سینیٹ نے کہدہ بابر کی جانب سے پیش کئے گئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اراکین کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق بل بھی منظور کرلیا۔ سینیٹر کہدہ بابر کا بل میں کہنا ہے کہ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور ارکان سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل سے قومی خزانے پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔ سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جو نیب قانون چیلنج کیا اسی قانون کے تحت ریلیف کیلئے درخواستیں دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں