0

سکھر میں بھی پیپلزپارٹی کے میئر و ڈپٹی میئر بلامقابلہ منتخب ہوگئے

پیپلزپارٹی کے ارسلان شیخ بلامقابلہ میئر سکھر منتخب ہوگئے
حیدرآباد کے بعد سکھر میں بھی پیپلزپارٹی کے میئر و ڈپٹی میئر بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کے ارسلان شیخ بلامقابلہ میئر سکھر منتخب ہوگئے۔

پی پی کے ڈاکٹرارشد مغل بلا مقابلہ ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔ ارسلان شیخ دوسری بار سکھر کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔

قبل ازیں پیپلزپارٹی کے امیدوار کاشف شورو حیدرآباد کے میئر اور صغیر قریشی ڈپٹی میئر منتخب ہوئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں میئر کے انتخابات کل 15 جون کو ہو رہے ہیں جس کیلئے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں