0

سپورٹس کمپلیکس پنڈدادن خان کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور گندگی کے ڈھیر کنٹرول کرنے کے لیے دو مین گیٹ بند

پنڈدادن خان (ملک ظہیر اعوان) سپورٹس کمپلیکس پنڈدادن خان کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور گندگی کے ڈھیر کنٹرول کرنے کے لیے دو مین گیٹ بند کئے گئے ہیں تحصیل سپورٹس آفیسر عبدالرشید
پنڈدادن خان سپورٹس کمپلیکس کے دو مین گیٹ جو بند کئے گئے ہیں یہ اقدام سٹیڈیم کو گندگی اور جانوروں کی آمدورفت روکنے کے لیے کئے گئے ہیں ان گیٹ کے ذریعے گراؤنڈ میں کچرا ڈالا جا رہا تھا جس کی وجہ سے یہ سٹیڈیم کم اور گندگی کا مرکز زیادہ بنتا جا رہا تھا گراؤنڈ کے مین گیٹ بکریاں گائے اور دوسرے جانوروں کی گزرگاہ بن چکے تھے سٹیڈیم کی خوبصورتی کے لیے گراؤنڈ میں پودے اور گھاس لگانے کا کام شروع کیا جا چکا ہے ان دو گیٹ کے علاوہ عوام کے لیے باقی دو گیٹ اوپن ہیں میری عوام سے اپیل ہے کہ خدارا ان گیٹ کو پھلانگ کر گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش نہ کریں بلکہ جو دو گیٹ اوپن ہیں آمدورفت کے لیے وہ استعمال کریں اور ان دو گیٹ کو بند کرنے کے لیے باقاعدہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان سے تحریری اجازت نامہ لیاگیا ہے یہ اقدام خالصتاً سپورٹس کمپلیکس کو خوبصورت بنانے اور اسکی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے تحصیل سپورٹس آفیسر عبدالرشید نے کہا کہ میرے آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں اس لیے اہل محلہ اور سپورٹس کمیونٹی سے گزارش ہے کہ سٹیڈیم سے متعلقہ کسی بھی قسم کے مسائل کے لیے مجھ سے ڈائریکٹ رابطہ کریں اور قریبی محلے گراؤنڈ میں گندگی پھینکنے سے گریز کریں