0

سپریم کورٹ میں 2 نئے ججز کی تقرری کیلئے اجلاس طلب

سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان میں دو خالی نشستوں پر نئے ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 جون کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی پر بھی غور ہو گا، جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ کی دوسری خاتون جج ہوں گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس مسرت ہلالی کا نام تجویز کیا تھا۔

 

 

اپنا تبصرہ بھیجیں