0

سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت کل ہوگی

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے معاملے پر صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ عدالتِ عظمیٰ کے رجسٹرار نے سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری کی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا۔

درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا 6 رکنی لارجر بینچ کل درخواست پر سماعت کرے گا۔

دوسری جانب وفاقی وفاقی حکومت فاقی حکومت نے فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کر دی، جمع کردہ جواب میں کہا فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے آئینی حقوق سلب نہیں ہوتےملٹری املاک پر حملوں کا مقصد ملکی سیکورٹی اور فوج کو نقصان پہنچانا تھا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کردہ جوااب میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے آئینی حقوق سلب نہیں ہوتے۔ 9 مئی کو ملٹری املاک تنصیبات کو منظم انداز سے نشانہ بنایا گیا۔ملٹری املاک پر حملوں کا مقصد ملکی سیکورٹی اور فوج کو نقصان پہنچانا تھا۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ مختصر وقت میں ملک بھر میں ملٹری املاک کونشانہ بنانا منظم منصوبے کا ثبوت یے۔کور کمانڈر ہاوس، جی ایچ کیو، پی اے ایف بیس پر ایک وقت ساڑھے پانچ بجے حملہ کیا گیا۔

وفاقی حکومت نے جواب میں مزید کہا ہے کہ پنجاب میں تشدد کے 62 واقعات میں 250 افراد زخمی ہوئے۔ فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستیں ناقابل سماعت ہیں۔ملٹری املاک پر حملوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہونا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں