جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم تھانہ سوہاوہ کے علاقہ دیالی میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس، ڈی ایس پی سوہاوہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب،پولیس پارٹی ملزم طاہر شاہ سے اسلحہ بر آمد کر کے واپس ہوئی تو گرفتار ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،پولیس پارٹی پر ملزمان کی فائرنگ سے کچھ فائر سرکاری گاڑی کو لگے، ملزم طاہر شاہ ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا،جبکہ ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا،ملزم طاہر شاہ نے چند روز قبل 20 سالہ لڑکی سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور اسکی والدہ کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکی ٹانگ توڑ دی تھی، ملزم قبل ازیں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی پاداش میں انسداد دہشتگردی عدالت سے سزا یافتہ اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سوہاوہ پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن میں تیزی لائی جائے، قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
0