0

سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا عمل مکمل ،پروفیشنل گروپ نے میدان مار لیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا عمل مکمل ،پروفیشنل گروپ نے میدان مار لیا۔تفصیلات کے مطابق سوہاوہ بار ایسوسی کے سالانہ انتخابات کا عمل خوشگوار ماحول میں مکمل ہو گیا،عبد المجید اعوان مرحوم کے پروفیشنل گروپ کے حمایت یافتہ تمام امیدوار کامیاب،پروفشنل گروپ اور جے ایل ایف کا الائنس کی صورت میں الیکشن میں حصہ لیا۔سید انیق حیدر نے یکطرفہ مقابلے کے بعد غلام سرور مغل کو بھاری اکثریت سے ہرا دیا۔عاقب شہزاد اعوان جنرل سیکرٹری ملک شفاقت علی اعوان نائب صدر، چوہدری محمد آصف جائنٹ سیکرٹری،سید ذیشان حیدر لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگٸے،نو منتخب صدر اور ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے تمام بار اور بالخصوص سید شجاعت کاظمی ایڈووکیٹ،چوہدری محمد زبیر،راجہ سہیل شفیق و دیگراں کا شکریہ ادا کیا.سیاسی و سماجی شخصیات نے نو منتخب عہدیداران و ممبران کو مبارکباد دی۔