0

سوشل ویلفئیر ٹرسٹ جلالپور شریف کی جانب سے فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان)
سوشل ویلفئیر ٹرسٹ جلالپور شریف کا ایک اور احسن اقدام ۔ سوشل ویلفئیر ٹرسٹ جلالپور شریف کی جانب سے فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جس میں تمام مریضوں کا فری چیک اپ ، فری ادویات ، فری لیب ٹیسٹ ، قریب کی نظر کی کمزوری کی صورت میں فری عینکیں بھی دی جائیں گی اور بعد ازاں سفید موتیا ، کالہ موتیا اور نخوانہ کے آپریشنز الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال چکوال میں بالکل مفت کیے جائیں گے ۔ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ میں MBBS , RMP ڈاکٹر امبر افشاں ، آئی سپیشلسٹ الشفاء ٹرسٹ چکوال ڈاکٹر محمد جاوید اور ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شاویز علی مریضوں کا چیک اپ کریں گے ۔ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ نزد مسجد تالاب والی جلالپور شریف میں 13 فروری بروز جمعرات صبح 9 بجے تا شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا ۔ اہل علاقہ کی جانب سے سوشل ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کیمپ کے انعقاد پر خوب سراہا گیا ہے ۔