0

سورۃ الرحمن سننے سے بے شمار فوائد حاصل کریں

تحریر ملک ظہیر اعوان۔ ٹوبھہ پنڈ دادن خان
تحصیل پنڈ دادن خان کے موٹروے للہ انٹرچینج کے قریبی گاؤں ڈھڈی تھل میں واقع قلندر پاک مخدوم سید صفدر علی بخاری رحمتہ اللہ علیہ المعروف کاکیاں والی سرکار کا مزار مبارک موجود ہے جن کا سورۃ الرحمن کا پیغام اس وقت پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے بابا جی بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے فالور دنیا کے 64 ممالک میں موجود ہیں جس کی وجہ سے اس درگاہ کی پہچان اب پوری دنیا میں ہو چکی ہے اپ کے صاحبزادے سید منشاء عباس بخاری نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دان خان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس درگاہ کی وجہ شہرت یہ بھی ہے کہ ہمارے والد گرامی بھرپور جوانی میں ہی اللہ کی محبت میں مبتلا ہو گئے اپ نے لاہور کے بازار حسن میں تبلیغ کا سلسلہ شروع کیا اپ نے 350 بچیوں کو اس گندگی کی دلدل سے نکال کر ان کے اچھے گھرانوں میں نکاح کرائے بازار حسن میں ڈیرہ لگا کر وہ خود تو بدنام ہوئے لیکن بدنام لوگوں کو ایک نام دیا لڑکیوں کا پیشہ چھڑوا کر ان کے نکاح کرائے اس لیے اپ کو کاکیاں والی سرکار بھی کہا جاتا ہے بابا جی بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی جو ریمڈی مشہور ہے وہ سورۃ رحمن ہے اپ نے قران پر ریسرچ کی مختلف قراء حضرات کی اواز میں سورۃ رحمن سنائی تو سب سے بہتر رزلٹ قاری عبدالباسط کی اواز میں ملا اپ کے عقیدت مندوں میں زیادہ تر پڑھے لکھے لوگوں کی تعداد ہے جن میں ڈاکٹرز زیادہ ہیں تا ہم اپ نے علاج متعارف کرایا کہ سوائے موت کے کوئی بھی بیماری مثلا ہیپاٹائٹس اے بی سی, شوگر بلڈ پریشر، جادو ٹونہ ،کینسر یا دنیا کی کوئی بھی بیماری ہو تو وہ اپنا کیس اللہ کی بارگاہ میں پیش کرے اور سات دن سورۃ رحمن کی تلاوت بغیر ترجمہ کے قاری عبدالباسط کی اواز میں سنیں ادھا گلاس پانی کا سامنے رکھیں انکھیں بند کر کے توجہ سے سنیں اور یہ تصور کریں کہ اپ کے دل میں اللہ کی رحمت کی بارش ہو رہی ہے جب سورۃ رحمن ختم ہو جائے تو انکھیں کھول لیں اور پانی اٹھا کر پھر انکھیں بند کر کے دل کی دھڑکن سے تین بار اللہ پکاریں اور تین سانسوں میں پانی پی لیں اگر مرض زیادہ ہے تو دن میں تین بار صبح دوپہر شام یہ عمل کریں اگر مرض کم ہے تو دن میں دو بار صبح و شام اور اگر مرض نہیں ہے تو یہ عمل دن میں ایک بار کریں انشاءاللہ شفا ملے گی
بابا جی بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وصال سے قبل یہ وصیت فرمائی تھی کہ میرے بعد اس سلسلے کے روحانی وارث سید شاکر عزیر سرکار ہوں گے میری اولاد اور میرے چاہنے والے ان کے پیچھے چلیں گے اور میری تدفین اس موجودہ جگہ پر ہی کرنا جب میرا وجود اس مٹی میں جائے گا تو یہ ڈھڈی تھل، للہ اور گرد و نواح کا علاقہ نور پور شاہاں بن جائے گا پھر پاکستان کی تاریخ میں ایک وقت ائے گا کہ یہ پوری تحصیل پنڈ دادن خان اور للہ کا علاقہ پاکستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرے گا اور میں اب کچھ محسوس کر رہا ہوں کہ وہ تصویر اب کلیئر ہو رہی ہے بابا جی سید شاکر عزیر سرکار نے بابا جی بخاری رحمتہ اللہ علیہ کی زندگی پر 400 صفحات پر مشتمل ایک کتاب قرب حق لکھی ہے جو انگلش اور اردو دونوں زبانوں میں ہے اس کتاب میں بابا جی بخاری رحمتہ اللہ علیہ کی پیدائش سے لے کر وصال تک تمام واقعات لکھے ہیں انہوں نے کہا کہ بابا جی بخاری کا یہ پیغام تھا کہ ہر کسی سے محبت کرو نفرت کسی سے نہ کرو اب ہمارا اور اس درگاہ کا بھی یہی پیغام ہے کہ انسانیت سے پیار کرو کسی سے نفرت نہ کرو تمام مسالک شیعہ، سنی اہل حدیث، دیوبندی اور بریلوی کی قید سے ازاد ہو کر اللہ کی مخلوق سے پیار کریں زندگی میں کسی سے نفرت نہ کریں کسی کو زندگی میں برا نہ سمجھیں خالق کی مخلوق اعلی ترین تخلیق ہے ہمارے ہاں سلسلہ بیعت نہ ہے نہ ھم پیر کہلواتے ہیں نہ ہمارے مرید ہیں ہم صرف یہاں انے والوں کی کونسیلنگ کرتے ہیں خالق کائنات کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں بابا جی رحمتہ اللہ علیہ کے مطابق ہم نے لوگوں کو یہ سمجھانا ہے کہ جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے جو اللہ کرتا ہے بہترین کرتا ہے جو بھی اولیاء اللہ ائے انہوں نے ہمیشہ خالق کائنات کی بات کی ہے ہم بھی اللہ کی ہی بات کرتے ہیں اللہ کریم کا ہی تذکرہ کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ میں اکثر یہاں ہی موجود ہوتا ہوں اور مخلوق کی خدمت کرتا ہوں لنگر 24 گھنٹے ملتا ہے غریب امیر کی بے لوث خدمت کرتا ہوں اگر اپ بابا جی بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات سے سیکھنا چاہتے ہیں اپنی کردار سازی کرنا چاہتے ہیں یا اپنے معاشرے میں کردار سازی کا کام کرنا چاہتے ہیں تو گوگل پر قلندر مخدوم کاکیاں والی سرکار لکھ کر سرچ کریں اس کے علاوہ ہمارے روحانی وارث بابا جی سید شاکر عزیر سرکار اسلام اباد میں ہوتے ہیں جو پی ٹی وی کے ڈائریکٹر ریٹائرڈ ہوئے ہیں اپکا یوٹیوب چینل تحفہء قلندر ہے جس پر اپ ہر جمعہ کی رات ساڑھے نو بجے موٹیویشنل گفتگو کرتے ہیں